پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،100انڈیکس 45300کی نفسیاتی حد سے گرگیا

سرمایہ کاری مالیت میں5ارب7 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت21.46فیصدکم جبکہ55.82فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی

جمعہ 20 اپریل 2018 22:26

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،100انڈیکس 45300کی نفسیاتی حد سے گرگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کوبھی اتارچڑھائو کے بعد مندی رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس 45300کی نفسیاتی حد سے بھی گرگیا۔ سرمایہ کاری مالیت میں5ارب7 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت21.46فیصدکم جبکہ55.82فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے منافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغازمثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس کی 45500کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی تاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100انڈیکس 45156پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیا گیاتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے توانائی، بینکنگ ،سیمنٹ اور دیگرسیکٹرمیں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس کی 45200کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس128.43 پوائنٹس کمی سی45259.34پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر369کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سی142کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،206 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ21کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں5ارب7کروڑ24لاکھ49ہزار641روپے کااضافہ ریکارڈ کیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر93کھرب30ارب97 کروڑ4 لاکھ37ہزار32روپے ہو گئی ۔

جمعہ کو14کروڑ40 لاکھ12 ہزار960شیئرز کا کاروبار ہوا ، جوجمعرات کی نسبت3کروڑ93 لاکھ49ہزار960شیئرزکم ہے ۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولیو کے حصص سرفہرست رہے ، جس کے حصص کی قیمت153.33روپے اضافے سی3353.33روپے اورپاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت51.10روپے اضافے سی2096.10روپے ہو گئی ۔نمایاں کمی باٹاپاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی،جس کے حصص کی قیمت58.00روپے کمی سی2751.00 روپے اورکے ایس بی پمپس کے حصص کی قیمت18.94روپے کمی سی361.06روپے ہو گئی ۔

جمعہ کولوٹے کیمیکل کی سرگرمیاں2کروڑ17لاکھ58ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہی ، جس کے شیئرز کی قیمت34پیسے کمی سی10.56روپے اوراینگروپولیمر کی سرگرمیاں83لاکھ22ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت12پیسے اضافے سی38.82روپے پر ہوگئی ۔جمعہ کو کے ایس ای 30 انڈیکس180.57پوائنٹس کمی سی22309.17 پوائنٹس ، کے ایم آئی30 انڈیکس373.32پوائنٹس کمی سی76958.01 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس10.67پوائنٹس اضافے سی32748.18پوائنٹس ہو گئی ۔