الیکشن کمیشن کا تاریخی فیصلہ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کسی بھی حلقے میں خواتین کے ووٹ دس فیصد سے کم ہوئے تو حلقے کے الیکشن کو کالعدم قرار دیا جائے گا

muhammad ali محمد علی جمعہ 20 اپریل 2018 19:16

الیکشن کمیشن کا تاریخی فیصلہ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کسی بھی حلقے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن پنجاب نے الیکشن 2018ء کے سلسلے میں انتخابی اصلاحات بارے بریف کرتے ہوئے بتایا کہ الیکشن 2018ء کے ہر قومی و صوبائی حلقے میں کاسٹ کئے گئے خواتین کے ووٹ اگر دس فیصد سے کم ہوئے تو اس حلقے کے الیکشن کو کالعدم قرار دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن پنجاب کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ہر سیاسی جماعت پابند ہو گی کہ الیکشن 2018ء میں ٹکٹوں کا 5 فیصد کوٹہ خواتین امیدواروں کو جاری کیا جائے گا۔ جبکہ سپیشل شہریوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے پوسٹل ووٹ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔