میشا شفیع کے علی ظفر پر الزامات،علی ظفر کی والدہ بھی میدان میں آ گئیں

میڈیا پر آ کر بات نہیں کروں گی ،اب صرف قانونی طریقے سے بات ہوگی ،ڈاکٹر کنول

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 20 اپریل 2018 19:10

میشا شفیع کے علی ظفر پر الزامات،علی ظفر کی والدہ بھی میدان میں آ گئیں
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-20اپریل 2018ء ) :میشا شفیع کے علی ظفر پر الزامات،علی ظفر کی والدہ بھی میدان میں آ گئیں۔ڈاکٹر کنول کا کہنا تھا کہ میڈیا پر آ کر بات نہیں کروں گی ،اب صرف قانونی طریقے سے بات ہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میشا شفیع کے علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے الزامات کے بعد علی ظفر کی والدہ بھی میدان میں آ گئیں۔انکا کہنا تھا کہ اب میڈیا پر آکر بات نہیں کروں گی۔ڈاکٹر کنول کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک مرد اور عورت دونوں ہی محترم ہیں۔انکا کہنا تھا کہ اگر عورت کی عزت ہوتی ہے تو مرد کی عزت بھی ویسے ہی محترم ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے الزامات عائد کئیے تھے۔

متعلقہ عنوان :