بھارتی عدالت کا بندر وں کے حملے میں ہلاک نوجوان کے لواحقین کو 13لاکھ کا معاوضہ ادا کرنے کا حکم

جمعہ 20 اپریل 2018 21:47

چندی گڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) بھارتی صوبہ پنجاب میں بندر وں کے حملے میں مرنیوالے نوجوان کے لواحقین کو 13لاکھ کا معاوضہ دیا جائے گا، لواحقین کو 4لاکھ ادا کئے جا چکے جب کہ 9لاکھ روپے کی رقم ضلع میونسپلٹی ادا کریگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی صوبہ پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ نے شہر میں بندر وں کے حملے میں جان گنوانے والے 17سالہ نوجوان کے وارثوں کو 13لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

ابتدائی طور پر انتظامیہ کی جانب سے 4لاکھ روپے ادا کئے جاچکے ہیں۔ ہائیکورٹ نے واضح کیا کہ 9لاکھ روپے کی رقم ضلع میونسپلٹی ادا کریگی۔اطلاع کے مطابق نوجوان امرجیت عمارت کی اوپری منزل پر بیٹھا ہوا تھا کہ بندروں نے بالائی منزل پر رکھی پتھر کی سلیب گرادی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔اسے فوراً اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ہائیکورٹ نے ضلع میونسپلٹی اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ بندروں سے پیدا ہونیوالے مسائل کو حل کرنے میں ضروری اقدمات کریں۔

متعلقہ عنوان :