افغانستان،داعش کا پولیس تھانے پر حملہ،4پولیس اہلکار جاں بحق،3زخمی

جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کو بھی جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا، سربراہ پولیس محمد اسماعیل

جمعہ 20 اپریل 2018 21:28

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) افغانستان میں داعش نے پولیس تھانے پر حملہ کر کے 4پولیس اہلکاروں کو موت کی نیند سلا دیا اور 3سپاہیوں کو زخمی کر دیا۔ جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کو بھی جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں داعش نے ایک پولیس تھانے پر حملہ کر دیا جس میں 4 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔درزاب پولیس کے سربراہ محمد اسماعیل نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے قصبے میں واقع ایک پولیس تھانے پر حملہ کر دیا جس میں 3 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔محمد اسماعیل نے مزید بتایا کہ اس واقعے میں جوابی کاروائی کے دوران دہشتگردوں کو بھی جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔