سعودی عرب میں چٹانوں پر قرآنی آیات، مختلف قسم کی اشکال اور نقوش دریافت
تازہ ترین : 1

سعودی عرب میں چٹانوں پر قرآنی آیات، مختلف قسم کی اشکال اور نقوش دریافت

مذکورہ چٹانوں اور پتھروں کو تخریب کاروں کی دست برد سے محفوظ کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں، عوام کا مطالبہ

عسیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) سعودی عرب میں چٹانوں پر قرآنی آیات، مختلف قسم کی شکلوں اور نقوش دریافت ہوئے ہیں، مذکورہ چٹانوں اور پتھروں کو تخریب کاروں کی دست برد سے محفوظ کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک سعودی شہری نے عسیر ریجن میں چٹانوں پر قرآنی آیات، مختلف قسم کی شکلوں اور نقوش دریافت کئے ہیں۔

مشاہدے سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ جگہ کافی پرانی ہے۔ مقامی شہریوں نے آثارقدیمہ کے محافظ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذکورہ چٹانوں اور پتھروں کو تخریب کاروں کی دست برد سے محفوظ کرنے کیلئے اقدامات کریں۔۔سعودی شہری حمد آل ملحان نے بتایا کہ اسے آل مہمل کی بستی میں اتفاقیہ طور پر ایک پتھر نظر آیا۔ یہ ایک چٹان کے برابر میں پڑا ہوا تھا۔ غور کرکے دیکھا تو اس پر قرآنی آیتیں تحریر تھیں، مختلف شکلیں بھی بنی ہوئی تھیں۔ پتھر تقریباًڈھائی میٹر لمبا ہے، قرآنی آیتیں بغیر نقطوں کے تحریر ہیں۔ بسم اللہ سے شروعات کی گئی ہے۔اس پر سورہ اخلاص اور سورہ الناس لکھی ہوئی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 20/04/2018 - 21:28:27

اس خبر پر آپ کی رائے‎