معروف ٹینس اسٹار ماریا شراپوا 31 برس کی ہو گئیں

جمعہ 20 اپریل 2018 21:22

معروف ٹینس اسٹار ماریا شراپوا 31 برس کی ہو گئیں
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) معروف ٹینس اسٹار ماریا شراپوا 31 برس کی ہو گئیں ۔19اپریل 1987کو روس میں جنم لینے والے ٹینس کی شہزادی نی6 سال کی عمر میں1993ٹینس کھیلنے کا آغازکیا اور اپنے شوق اور جنون کے باعث ٹینس میں اتنی مہارت حاصل کر لی کہ ورلڈنمبر ون کا بھی اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

2003میں شراپوا نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا باقاعدہ آغاز کیا اور دیکھتے ہیں دیکھتے ٹاپ ففٹی میں جگہ بنا لی اور صرف یہی نہیں بلکہ 2004میں ومبلڈن اور آسٹریلین اوپن میں شاندار کارکردگی دکھا کر ٹینس کے مداحوں کے دِلوں میں جگہ بنالی اور2005تک ورلڈ نمبر ون کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ۔

پے در پے کامیابیوں کے بعد ماریا کی جیت کا سلسلہ نہ تھما اور جلد ہی ماریا 5 بار گرینڈ سلم جیت کر ٹاپ پوزیشن پرآگئیں اور دنیا بھر میں اپنی الگ پہنچان بنا لی ۔ماریا شراپواکے کیریئر میں اس وقت مشکل کا سامنا کرنا پڑا جب 2016ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں15مہینے کی پابندی کا سامنا کیاتاہم ایک بار پھر سے انہوں نے ٹینس کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے اور پورے جوش و خروش سے ٹینس کھیلتی دکھائی دے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :