بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی جانب سے سے سیمینار کا انعقاد

ڈی جی رینجرز سندھ نے پیٹرن ان چیف صدر اور ممبران نے ڈی جی رینجرز کو خوش آمدید کہا

جمعہ 20 اپریل 2018 20:26

بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی جانب سے سے سیمینار کا انعقاد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) ڈی جی رینجرز (سندھ )میجر جنرل محمد سعید نے بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی جانب سے منعقدہ سیمینار "Make In Bin Qasim" نیٹ ورکنگ سیشن 2018 میں شرکت کی*۔ اس موقع پربن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے پیٹرن اِن چیف، صدر اور ممبران نے ڈی جی رینجرز (سندھ) کو خوش آمدید کہا۔ *ڈی جی رینجرز نے اپنے خطاب کے دوران کراچی آپریشن کے پسِ منظر اور اس کے محرکات کا تقابلی جائزہ پیش کیا۔

ڈی جی رینجرز (سندھ) نے واضح کیا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان رینجرز (سندھ ) ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اورکراچی آپریشن کے مثبت نتائج امن کی صورت میں نظر آرہے ہیں*۔ بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے ممبران نے سیمینار کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے اظہارکیا کہ *کراچی میں صنعتی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے یہ لازم ہے کہ تاجر برادری اور صنعت کاروں کو درپیش مسائل کو مثبت بنیادوں پر جلد حل کر کے اندرونِ اور بیرونِ ملک سرمایہ کاروں کے لیے مزید سازگار ماحول فراہم کیا جائی*۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے ممبران نے *رینجرز کی جانب سے امن و امان کی بحالی اور تاجر برادری کیلئے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات پرتمام اداروں کی کاوشوں کو سراہا*۔