محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر میں واقع سرکاری سکولوں کی صورتحال کے حوالے سے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کر دی

جمعہ 20 اپریل 2018 20:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر میں واقع سرکاری سکولوں کی صورتحال کے حوالے سے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں ان سکولوں کے حوالے سے خوفناک حد تک اعداد و شمار واضح کئے گئے ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے کے 203 سرکاری سکولز پینے کے صاف پانی کی سہولت سے محروم ہیں رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صوبے کے 2500 سرکاری سکولوں میں بجلی دستیاب نہیں چالیس فیصد سرکاری سکولوں کے سیکورٹی گارڈز بغیر اسلحے کے اپنی ڈیوٹیاں انجام دے رہے ہیں 190 سکولوں میں ٹائلٹ کی سہولتیںدستیاب نہیں پنجاب کے 690 سرکاری سکولز بائونڈری وال سے محروم ہیں جبکہ بیشتر سکولوں میں اساتذہ کی مطلوبہ تعداد دستیاب نہیں جبکہ 5000 سکول مختلف قسم کے مسائل کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :