امریکا کے بعد بڑے یورپی ملک نے بھی مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرلیا

جمعہ 20 اپریل 2018 19:58

امریکا کے بعد بڑے یورپی ملک نے بھی مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت ..
بخارسٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) رومانیہ کی حکومت بھی امریکہ کی پیروی کرتے ہوئے ا سرائیل میں اپناسفارتخانہ یروشلم منتقل کریگی ،یہ بات برسراقتدارسوشل ڈیموکریٹک پارٹی (پی ایس ڈی )کے رہنمانے گزشتہ روزبتائی۔ فیصلہ ہوچکاہے ،کارروائی شروع ہورہی ہے ،یہ بات لیویوڈراگنی نے کسی بھی سرکاری اعلان سے قبل نشریاتی ادارے کو بتائی۔

(جاری ہے)

ڈراگنی کے مطابق پی ایس ڈی کے وزیراعظم ویورسیاڈانسلاکی حکومت بدھ کوسفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے کی کارروائی شروع کرنے کے معاملے پرمتفق ہوگئی ہے ۔ حکومتی ترجمان نے اے ایف پی کے سوال پرتبصرہ کرنے سے انکارکیالیکن تل ابیب سے سفارتخانے کی منتقلی کے فیصلے کے ارادے کی افواہیں دسمبرمیں اڑی تھیں ۔صدرڈونلڈٹرمپ کاامریکی سفارتخانے کی منتقلی کے فیصلے نے مہلک مظاہروں کوجنم دیاتھااور128ممالک نے گزشتہ دسمبرکے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اس فیصلے کی مذمت کی تھی ۔صرف 7چھوٹے ممالک نے امریکہ اوراسرائیل کے فیصلے کی حمایت کی ہے ۔