اداروں کے مخالفین کو کرارا جواب، گوجرانوالہ میں پاک فوج اور عدلیہ کے حق میں ریلی

ریلی میں شرکا کی بڑی تعداد شامل ہے،ریلی کے شرکا کا پاک فوج اور عدلیہ کے حق میں نعرے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 20 اپریل 2018 18:45

اداروں کے مخالفین کو کرارا جواب، گوجرانوالہ میں پاک فوج اور عدلیہ کے ..
گوجرانوالہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 20 اپریل 2018ء) اداروں کے مخالفین کو کرارا جواب مل گیا۔ گوجرانوالہ میں پاک فوج اور عدلیہ کے حق میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں شرکا کی بڑی تعداد شامل ہے جبکہ ریلی کے شرکا کی جانب سے پاک فوج اور عدلیہ کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔تفصیلات کے مطابق میاں محمد نواز شریف کی عدلیہ مخالف تحریک کا رد عمل آنا شروع ہو گیا۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ میں اداروں کے مخالفین کو کرارا جواب مل گیا۔ عوام کی جانب سے پاک فوج اور عدلیہ کے حق میں ریلی نکالی گئی۔ریلی کے شرکا نے چیف جسٹس اور آرمی چیف کی تصاویر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر فوج اور عدلیہ کے حق میں نعرے درج تھے۔ریلی میں شرکا کی بڑی تعداد شامل ہے جبکہ ریلی کے شرکا کی جانب سے پاک فوج اور عدلیہ کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔