ایڈ سمتھ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے نئے نیشنل سلیکٹر مقرر

جمعہ 20 اپریل 2018 19:29

ایڈ سمتھ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے نئے نیشنل سلیکٹر مقرر
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) سابق کینٹ کے کپتان اور صحافی ایڈ سمتھ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے نئے نیشنل سلیکٹر مقرر ہو گئے، انہیں جیمز وائی ٹیکر کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے، وائی ٹیکر نے گزشتہ ماہ اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، وہ پانچ برس تک بطور نیشنل سلیکٹر ای سی بی کے ساتھ منسلک رہے۔

آئندہ ماہ پاکستان کے خلاف شیڈول ہوم سیریز کیلئے ٹیم کا چنائو ان کی بطور نیشنل سلیکٹر پہلی آسائنمنٹ ہو گی۔

(جاری ہے)

40سالہ سابق انگلش کرکٹر اور ٹیسٹ میچ اسپیشل کمنٹیٹرز کو 2003ء میں تین ٹیسٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز ملا تھا اور انہوں نے 2008ء میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کیا تھا۔ جمعہ کو ای سی بی نے ایڈ سمتھ کی بطور نیشنل سلیکٹر تقرری کی تصدیق کی۔ سمتھ نے اپنے بیان میں کہا بلاشبہ یہ میرے لئے باعث اعزاز ہے اور میں ای سی بی حکام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ انگلینڈ ڈائریکٹر آف کرکٹ اینڈریو سٹرائوس نے کہا کہ ایڈ سمتھ کرکٹ کے بارے وسیع سوچ اور تجربہ رکھتے ہیں، امید ہے کہ ان کے مشورے انگلینڈ کرکٹ کی بہتری میں مددگار ثابت ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :