Live Updates

پرویزخٹک تیارہوجائیں انکی تمام کرپشن کاعلم ہے،پی ٹی آئی ایم پی ایز

پی ٹی آئی خواتین ایم پی ایزکا وفاداری کیلئے قرآن پرہاتھ رکھ کرحلف،انکوائری اورپوچھ گچھ کےبغیرپارٹی سےنکالا گیا؟ خان صاحب سےیہ امیدنہیں تھی۔پی ٹی آئی ایم پی ایزنرگس علی، نسیم حیات اورنگینہ خان کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 20 اپریل 2018 18:22

پرویزخٹک تیارہوجائیں انکی تمام کرپشن کاعلم ہے،پی ٹی آئی ایم پی ایز
پشاور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اپریل 2018ء) : تحریک انصا ف کی خواتین ایم پی ایز نے قرآن پرہاتھ رکھ کروفاداری ثابت کردی، انکوائری اور پوچھ گچھ کے بغیرپارٹی سے نکالا گیا؟ خان صاحب سے یہ امید نہیں تھی،پرویز خٹک تیار ہوجائیں مجھے ان کی تمام کرپشن کا علم ہے۔ تحریک انصاف کی ارکان خیبرپختونخواہ اسمبلی نرگس علی، نگینہ خان اور نسیم حیات سینیٹ میں بکنے کے الزامات کیخلاف آ ج یہاں مشترکہ پریس کانفرنس کررہی تھیں۔

نرگس پریس کانفرنس کے دوران آبدیدہ ہوگئیں۔ تینوں ارکان نے قرآن پاک پرہاتھ کرکہا کہ ہم نے پارٹی کوہی ووٹ دیا ہے۔ نرگس نے کہا کہ ہمیں خان صاحب پری امیدنہیں تھی۔ میں نے ووٹ نہیں بیچا ، کرپشن ختم کرنا تھی تواحتساب کمیشن کیوں بند ہے؟بی آرٹی منصوبے میں کرپشن ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک وزیرکا بھائی ڈی جی احتساب کمیشن ہے۔خان صاحب نے کیوں نہیں پوچھا ، کیونکہ خان صاحب کہتے ہیں کہ کسی کا رشتہ دارنہیں ہونا چاہیے۔

نسیم حیات نے کہاکہ مجھے خواتین ایم پی ایز کی مخبری کیلئے مجبور بھی کیا گیا۔پارٹی کی طرف سے مجھے پیسوں کی پیشکش ہوئی تھی۔پہلے کہتے رہے کوئی کمیٹی نہیں تھی اب کہتے ہیں کہ کمیٹی تھی۔خاتون ایم پی اے نے کہاکہ پرویز خٹک تیار ہوجائیں مجھے ان کی تمام کرپشن کا علم ہے۔عمران خان بیرونی فنڈنگ کا حساب دیں۔ ایم پی ایز نےسوال اٹھایا کہ ہمیں سنے بغیر سزا کیوں سنائی، بیس نے غداری کی تو دس کو کیوں نکالا؟ گینہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی ایسی جماعت بن گئی جہاں ورکرز کو قران مجید اٹھا کر سچائی ثابت کرنا پڑتی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات