لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون کیس میں اخباری تراشوں کی بطور شہادت قانونی حیثیت پر معاونت طلب کر لی

جمعہ 20 اپریل 2018 19:19

لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون کیس میں اخباری تراشوں کی بطور شہادت ..
لاہور۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے سانحہ ماڈل ٹائون کیس میں اخباری تراشوں کی بطور شہادت قانونی حیثیت پر معاونت طلب کر لی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے جمعہ کو عوامی تحریک کی درخواست پر سماعت کی جس میں سیاسی شخصیات کے نام استغاثہ سے خارج کرنے کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کیا گیا۔

عوامی تحریک کے وکیل رائے بشیر نے دلائل دیئے۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران عدالتی احکامات پر عوامی تحریک کے وکلا نے وہ مواد پیش کیا جس کی بنیاد پر سیاسی شخصیات کو استغاثہ میں طلب کرنا ضروری تھا۔ بنچ نے دستاویزات کے غیر مصدقہ ہونے پراعتراض کیا اور ہدایت کی کہ تصدیق شدہ دستاویزات پیش کیے جائیں. فل بنچ نے قرار دیا کہ ہفتے کے روز بھی درخواست پر سماعت کرنا چاہتے ہیں ہیں توقع ہے کسی کو اعتراض نہیں ہوگا جس پر عوامی تحریک کے وکیل نے استدعا کی نجی مصروفیات کی وجہ سے وہ کل پیش نہیں ہوسکتے ہیں اس لیے سماعت پیر تک ملتوی کی جائی. عدالت نے درخواست پر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی کر دی اور ہدایت کی کہ فل بنچ 23 اپریل کو شام پانچ بجے تک سماعت کرے گا۔