عوام سیکولر پارٹیوں سے تنگ آچکے ہیں،آئندہ انتخابات میں متحدہ مجلس عمل بھرپورکامیابی حاصل کرے گی‘میاں مقصود احمد

الیکشن کمیشن اپنی آئینی وقانونی ذمہ داری اداکرتا تو ملک میں سیاسی افراتفری نہ ہوتی‘امیرجماعت اسلامی پنجاب کی عوامی وفود سے گفتگو

جمعہ 20 اپریل 2018 19:09

عوام سیکولر پارٹیوں سے تنگ آچکے ہیں،آئندہ انتخابات میں متحدہ مجلس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) صدر متحدہ مجلس عمل پنجاب اورامیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ پاکستان کے عوام سیکولر پارٹیوں سے تنگ آچکے ہیںاوروہ آئندہ انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کوبھرپورکامیابی دلوائیں گے ، انشاء اللہ دینی جماعتوں کا اتحاد خیبرپختونخواہ، کراچی ،حیدرآباداور صوبہ پنجاب سمیت ملک بھر میں نمایاں کامیابی حاصل کرے گا ،پانامالیکس،دبئی لیکس،ملکی قرضے معاف کرانے والوں اور نیب کے پاس میگااسکینڈلز میں جماعت اسلامی یاکسی بھی دینی جماعت کے کسی فرد کا نام شامل نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ آئندہ الیکشن کے لیے جماعت اسلامی کی ہر سطح کی قیادت کو عوام کے ساتھ اپنا رشتہ مضبوط کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

عام لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمیں اپنا کردار اداکرنا چاہئے۔جماعت اسلامی قیام پاکستان سے ملک میں اسلامی انقلاب کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان چاروں طرف سے خطرات میں گھراہواہے۔ملک دشمن بیرونی قوتیں پاکستان کے خلاف سازشیں کررہی ہے۔پاکستان میں عدلیہ اور دیگر اداروں کی مضبوطی سے ملک دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنایاجاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ پانامالیکس پر دوٹوک اورجاندار فیصلہ آیاہے۔پوری قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔جماعت اسلامی نے عدلیہ کی بحالی کی تحریک میں نمایاں کردار اداکیا تھا۔

اب بھی ہم سمجھتے ہیں کہ عدلیہ کے ادارے کو مستحکم کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو مل کرجدوجہد کرنی چاہئے۔ میاں مقصود احمدنے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ اپنے مثبت کردار کو اداکرتے ہوئے عوامی ایشوز کو اجاگر کیا ہے۔جماعت اسلامی کی کرپشن فری پاکستان تحریک الحمدللہ کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے۔ہم ملک میں موجودتمام کرپٹ عناصر کا احتساب چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اگر الیکشن کمیشن62اور63کے حوالے سے اپنی آئینی ذمہ داری پہلے اداکرتاتو آج ملک میں سیاسی افراتفری کاعالم نہ ہوتا۔موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی موروثیت سے پاک جماعت ہے۔ہمارے مختلف ادوار میں کامیاب ہوکر اسمبلیوں میں جانے والے افراد کا دامن صاف ستھرا ہے۔ہمارے نمائندوں نے ذات پات سے بالاترہوکر ملک وقوم کی فلاح وبہبود کے لیے کام کیاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو صحیح معنوں میںاسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے کام کیا جائے۔موجودہ حکمرانوں نے لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا۔عوام کے مسائل جوں کے توں ہی ہیں۔