خواہش ہے اہلیہ کے پاس زیادہ سے زیادہ وقت گزاروں ،ْنوازشریف

بیگم کلثوم نواز کی صحت بارے ڈاکٹرز کیساتھ ملاقاتیں ہو رہی ہیں، وہ کافی کمزور ہوگئی ہیں، استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی ہیں ،معلوم نہیں ملے گا یا نہیں، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 20 اپریل 2018 19:09

خواہش ہے اہلیہ کے پاس زیادہ سے زیادہ وقت گزاروں ،ْنوازشریف
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کافی کمزور ہو گئی ہیں اور میری خواہش ہے کہ اہلیہ کے پاس زیادہ سے زیادہ وقت گزاروں۔میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی صحت کے حوالے سے ڈاکٹرز کے ساتھ ملاقاتیں ہو رہی ہیں، وہ کافی کمزور بھی ہوگئی ہیں، ان کی صحتیابی کیلئے دعا کریں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ خواہش ہے کہ اہلیہ کے پاس وقت گزاروں، ہم نے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی ہیں لیکن معلوم نہیں استثنیٰ ملے گا یا نہیں، دیکھتے ہیں کیا نتیجہ آتا ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں، کلثوم نواز کو گزشتہ روز طبیعت بگڑنے پر دوبارہ لندن کے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کو امید تھی کہ کیموتھراپی کے 6 سیشن ہونے کے بعد وہ صحتیابی کی جانب بڑھیں گی مگر صحت کی ریکوری ڈاکٹروں کی توقع کے مطابق نہیں ہورہی۔