کراچی کے اصل حقائق کو اجاگر کرنے کیلئے تاجروں کا متحرک ہونا خوش آئند ہے ، گورنرسندھ
تاجروں ، پولیس اور شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد کی مشترکہ ٹیموں کے مابین کرکٹ میچ اور فیسٹول کا انعقاد اہم ثابت ہوگا ،محمد زبیر کراچی ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بن رہا ہے،شہر میں ہرطرف مثبت سرگرمیاں پروان چڑھ رہی ہیں ،آل سٹی تاجر اتحاد کے وفد سے گفتگو
جمعہ 20 اپریل 2018 18:29
(جاری ہے)
اس موقع پر پولیس کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ایس ایس پی عمر شاہد اور ایس پی سٹی شہلا قریشی بھی موجود تھی۔
ملاقات میں شہر کے ساز گار ماحول ،اصل حقائق دنیا کے سامنے لانے کے لئے تاجروں کی تجاویز، شہر میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافہ کے لئے سماجی شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے کردار،شہر میں جاری معاشی و اقتصادی سرگرمیوں، سرمایہ کاری میں تسلسل سے اضافہ ، کھیلوں کے فروغ ، پولیس عوام کے مابین تعاون کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔گورنرسندھ نے مزید کہا کہ 2013 ء میں مشکل حالات میں صنعت کار ، تاجر اور کاروباری سرگرمیوں سے وابستہ افرادمشکل زندگی گذار رہے تھے لیکن حب الوطنی کے جذبہ نے انھیں معاشی و اقتصادی سرگرمیوں کو جاری رکھنے پر راغب کیا ،ان کی گراں قدر خدمات کے باعث ہی ملکی معیشت دوبارہ مستحکم ہو گئی ،شہر میں امن و امان کے قیام ، مستحکم معیشت اور سیاسی ، سماجی ، ثقافتی ، ادبی ، کھیلوں اور دیگر مثبت سرگرمیوں کے پروان چڑھنے سے کراچی ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بن رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے اصل حقائق دنیا کے سامنے لانے کے لئے شہر میں عالمی کانفرنسز ، نمائشوں اور کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جار ہے ہیں ، حال ہی میں پاکستان سپر لیگ فائنل میں پورے شہر میں عید کا سماں رہا لوگوں نے طویل عرصہ بعد کراچی میں عالمی کرکٹ کی بحالی کو زبردست انداز میں خیر مقدم کیا جس کے بعد ویسٹ انڈیز ٹیم کے ساتھ ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی شہر کے باسیوں کا جوش و خروش قابل دید تھا ، شہر کے مکینوں نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ روشنیوں کے شہر کے باسیوں نے محبت ، اخوت ، بھائی چارہ اور ہم آہنگی سے عدم برداشت کے رویہ کا خاتمہ کردیا ہے ، شہر میں نفرت ، انتشار ، تقسیم ، لسانیت ، فرقہ واریت اور انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں ، شہر میں مخصوص ذہنیت کے حامل افراد کی بیخ کنی کے لئے ٹارگیٹڈ آپریشن عوام کے تعاون سے جاری ہے اس ضمن میں شہر کے تمام اسٹیک ہولڈرز ، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر سے ہر قسم کے جرائم کے خاتمہ کے لئے پر عزم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آل سٹی تاجر اتحاد کی جانب سے کراچی کے اصل تاثر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لئے عید الفطر کے بعد شہر میں تاجروں اور پولیس کی کرکٹ ٹیموں کے مابین میچ جس میں شو بز سے تعلق رکھنے والے افراد دونوں جانب سے شرکت کرینگے خوش آئند ہے ، میچ سے قبل رنگا رنگ تقریب میں شوبز کے افراد اپنی صلاحیتوں سے شہر کے تشخص کو اجاگر کرینگے ، پولیس اور عوام کے درمیان مکمل ہم آہنگی کے فروغ سے ہی شہر کو آئیڈیل ماحول فراہم کرنے میں مدد مل سکتی ہے اس ضمن میں حکومت ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی ۔ ملاقات میں آل سٹی تاجر اتحاد کے صدر حماد پونا والا نے گورنرسندھ کو کرکٹ میچ سے متعلق تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس ضمن میں محکمہ پولیس سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے مثبت سرگرمی میں بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ، شہر کے اصل حقائق اجاگر کرنے میں حکومت کے ساتھ ساتھ ادارے اور تاجروں سمیت ہر ایک متفق ہے جو کہ خوش آئند ہے ۔ ملاقات میں ایس ایس پی عمر شاہد نے بتایا کہ پولیس عوام کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لئے بھرپور اقدامات یقینی بنا رہی ہے ، میچ کے ساتھ ساتھ فیسٹول کے نعقاد سے شہریوں کو بھرپور تفریح کے مواقع میسر آئیں گے ، رنگا رنگ تقریب میں شہریوں کی بھرپور شرکت سے دنیا میں کراچی کا اصل امیج اجاگر کرنے میں مدد ملے گی اس ضمن میں میڈیا بھی بھرپور تعاون فراہم کررہا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انسداد سمگلنگ سے متعلق اہم اجلاس
-
کیا ایک نام نہاد اور پلانٹڈ وزیراعظم خود یہ تعین کرےگا کہ وہ مجرم ہے یا نہیں؟
-
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس عامر فاروق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.