اقوا م متحدہ کے توانائی سب کے لئے کے ہدف کی تکمیل کے لئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے ،ْ ملیحہ لودھی

جمعہ 20 اپریل 2018 18:27

اقوا م متحدہ کے توانائی سب کے لئے کے ہدف کی تکمیل کے لئے کوششیں تیز کرنے ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ اقوا م متحدہ کے توانائی سب کے لئے کے ہدف کی تکمیل کے لئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے ۔ نیویارک میں پائیدار توانائی کے بارے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ ہم سب کو معلوم ہے کہ توانائی مو سمیاتی تبدیلیوں بارے پیرس معاہدہ ترقیاتی ایجنڈا پر عمل درآمد کے لئے مرکزی حیثیت رکھتی ہے لہذا توانائی کے ہدف پر جامع اور موثر عمل درآمد فور یاور بہت اہم ہے ۔

انہوں نے اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے مندوبین کی بڑی تعداد کو بتایا کہ پائیدار ترقی کے ہدف 7 میں سب کی سستی اور صاف توانائی تک رسائی پر زور دیا گیا ہے اور توانائی کے اس عالمی ہدف پر خاص طور پر توجہ مرکوز کی گئی ہے اس اجلاس کا ا انعقاد پاکستان ، ڈنمارک اور ناروے نے اقوام متحدہ کے محکمہ برائے برائے سماجی واقتصادی امور کے تعاون سے کیا جس میں کم ترقی یافتہ ممالک کے اعلی نمائندوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے قابل تجدید توانائی کے بین لا قوامی ادارہ کے ڈائریکٹر جنرل عدنان امین نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا ۔ پاکستا ن کی سفیر ملیحہ لودھی نے اقتصادی ترقی کے لئے توانائی کے کر دار کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ غربت کے خاتمہ ، موسمایتی تبدیلیوں کی روک تھام ، تعلیم ، خوراک اور پانی کی قلت پر قابو پانے کے لئے توانائی کے ہدف کا حصول بہت ضروری ہے ۔