سپیکر سردار ایاز صادق نے رانا محمد قاسم نون، مخدوم خسرو بختیار، طاہر بشیر چیمہ اور مخدوم باسط بخاری کو استعفوں کی تصدیق کیلئے 24 اپریل کو طلب کرلیا

جمعہ 20 اپریل 2018 18:20

سپیکر سردار ایاز صادق نے رانا محمد قاسم نون، مخدوم خسرو بختیار، طاہر ..
اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ر انامحمد قاسم نون،مخدوم خسرو بختیار،طاہر بشیر چیمہ اور مخدوم باسط بخاری کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے اپنے دیئے جانیوالے استعفوں کی تصدیق کیلئے منگل 24اپریل کو دوبارہ بلا لیاہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ ان چاروں ممبران نے سپیکر قومی اسمبلی کو اپنے استعفے بھیجوائے تھے جن کے اصلی ہونے اور بغیر کسی دباؤ کے رضا کارانہ طور پر دینے کی تصدیق کے لیے سپیکر نے انہیں جمعہ کو اپنے چیمبرمیں بلایا تھا لیکن وہ اپنے استعفوں کی تصدیق کیلئے تشریف نہیں لائے۔

تر جمان قومی اسمبلی کے مطابق رانا محمد قاسم نون کے علاوہ باقی تین ممبران کو 16اپریل کو بھی استعفوں کی تصدیق کیلئے بلایا گیا تھا لیکن وہ اس دن بھی تشریف نہیں لائے تھے۔