ْسپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں جاتی امراء میں تعیناتی اضافی نفری کو واپس بلا لیا گیا

․ایلیٹ فورس کے 54اور25پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکار شامل ،سکواڈ میں شامل ایلیٹ فورس کی 7گاڑیاں اور14ڈرائیورز کو بھی واپس بلوا لیا گیا

جمعہ 20 اپریل 2018 17:55

ْسپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں جاتی امراء میں تعیناتی اضافی نفری ..
رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں جاتی امراء رائے ونڈمیں شریف خاندان کی سکیورٹی پر ماموراضافی نفری کو واپس بلا لیا گیاجس میں54ایلیٹ فورس اور25پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکار شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی سکیورٹی پر ایلیٹ فورس کے 162اہلکار تعینات تھے جن میں 54اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیا ہے ذرائع کے مطابق ایلیٹ فورس کی 7گاڑیاں جو سکواڈ میں شامل تھیں انکو 14ڈرائیورز کیساتھ واپس بلوا لیا گیا ہے جبکہ پنجاب کانسٹیبلری کے 230اہلکار فارم ہائوس کی حفاظت پر مامور تھے جن میں 25اہلکاروں کی واپسی کا عمل مکمل ہوگیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر)محمد صفدر ،میاں عباس شریف کی فیملی کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کی واپسی ہو چکی ہے جبکہ جاتی امراء فارم ہائوس پرمعمول کی پولیس ڈیوٹی لگی ہوئی ہے ۔