قے زیادہ آنے سے والدہ کافی کمزور ہوگئی ہیں،مریم نواز

بیگم کلثوم نوازکی ریڈیو تھراپی کیلئےہسپتال آمد، نوازشریف،مریم نواز بھی ساتھ ہیں،بیگم کلثوم نوازکی جلد صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل ہے۔مریم نواز کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 20 اپریل 2018 17:16

قے زیادہ آنے سے والدہ کافی کمزور ہوگئی ہیں،مریم نواز
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اپریل 2018ء) : مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کوریڈیو تھراپی کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا،بیگم کلثوم نوازکے گھر والوں نے ان کی جلد صحتیابی کیلئے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ بیگم کلثوم نواز کوریڈیو تھراپی کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

(جاری ہے)

بیگم کلثوم نواز کے ساتھ ان کے شوہر نوازشریف ، بیٹی مریم نواز اور خاندان کے دیگر افراد بھی ہیں۔بیگم کلثوم نوازکے گھر والوں نے ان کی جلد صحتیابی کیلئے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔مریم نواز نے کہاکہ والدہ کوریڈیو تھراپی کیلئے لے جایا گیا ہے۔والدہ کو بہت زیادہ قے آنے سے وہ کافی کمزور ہوگئی ہیں۔ بیگم کلثوم نواز سے سہارے کے بغیر چلا بھی نہیں جا رہا ہے۔