آغا اسٹیل انڈسٹریز میں جدید ترین SAPٹیکنالوجی کی تنصیب

جمعہ 20 اپریل 2018 17:36

آغا اسٹیل انڈسٹریز میں جدید ترین SAPٹیکنالوجی کی تنصیب
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) آغا اسٹیل انڈسٹریز نے اپنی پیداواری صلاحیت کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالنے کیلئے جدید ترینFiori enabled SAP ٹیکنالوجی کی تنصیب کا اعلان کیا ہے۔ آغا اسٹیل انڈسٹریز جدید ترین ایس اے پی ٹیکنالوجی سلوشن کی تنصیب کیلئے ایس اے پی، ارنسٹ اینڈ ینگ، ٹیلی مارکس اور آئی بی ایل یونی سس جیسے اداروں کے تعاون سے کام کر رہی ہے، اس سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس اے پی، ارنسٹ اینڈ ینگ، ٹیلی مارکس اور آئی بی ایل یونی سس کی سینئر مینجمنٹ نے شرکت کی۔

Fiori enabled SAP ٹیکنالوجی کی تنصیب سے آغا اسٹیل انڈسٹریز اپنی پیداواری عمل کو آسان، مزید موثر اور منافع بخش بنا سکے گی۔ اس ٹیکنالوجی سے کمپنی کی انونٹری لاگت میں 10 سے 15 فیصد کمی آنے کے ساتھ ساتھ پیداواری نقصانات اور حادثات سے بھی بچا سکے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آغا اسٹیل انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حسین آغا نے کہاکہ گلوبل اسٹیل انڈسٹری نہایت تیزی سے ترقی کررہی ہے اور پاکستانی اسٹیل سیکٹر کو بین الاقوامی اسٹیل مصنوعات کا مقابلہ کرنے کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی کو اپنانا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایس اے پی ٹیکنالوجی کے استعمال سے آغا اسٹیل انڈسٹریز اخراجات میں کمی اور بہتر کوالٹی کی اسٹیل مصنوعات بنانے میں کامیاب ہوگی۔ حسین آغا نے کہاکہ ایس اے پی ٹیکنالوجی کی تنصیب سے آغا اسٹیل انڈسٹریز میں کام کرنے والے لوگوں کو استعداد میں بھی اضافہ ہو گا۔ تقریب سے ایس اے پی پاکستان کے کنٹری ہیڈ ثاقب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نئے نظام کی تنصیب سے آغا اسٹیل انڈسٹریز کے آپریشنز میں نمایاں مثبت تبدیلی رونما ہو گی اور ادارہ بہتر فیصلہ سازی کرسکے گا۔ اس موقع پر کنٹری ہیڈ ارنسٹ اینڈ ینگ عنایت قریشی اور ٹیلی مارکس کے ترجمان عبدالحسیب نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور نئے و جدید آئی ٹی سسٹم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔

متعلقہ عنوان :