سندھ ہائی کورٹ نے بلدیاتی ترمیمی ایکٹ 2015کے خلاف درخواست کی سماعت 23مئی تک ملتوی کردی
جمعہ 20 اپریل 2018 17:13
(جاری ہے)
عدالت میں درخواست گزارایڈوکیٹ ذوالفقارعلی ڈومکی کا کہنا تھا کہ ترمیمی ایکٹ میں دہری شہریت رکھنے والوں کوانتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے سندھ اسمبلی نے ترمیمی ایکٹ میں دوہری شہریت پر پابندی شرط ختم کردی جسٹس عقیل احمدعباسی کا کہنا تھا کہ یہ کیسے ممکن ہے جو پابندی ہے اس کا اطلاق بلدیاتی انتخابات پرنہ ہو جب ججوں سے بھی دوہری شہریت سے متعلق حلف نامہ مانگا جارہا ہے تو بلدیاتی نمائندوں سے کیوں نہیں۔
عدالت میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل شبیرشاہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نمائندوں کا کام قانون سازی نہیں ہے سینٹ اوراسمبلی کے ارکان قانون سازی کرتے ہیں ۔عدالت کا کہنا تھا کہ یہ پابندی پہلے تھی تواب ختم کرنے کی وجہ سمجھ سے بالاتر ہے عدالت نے وکلا اور فرقین سے 23 مئی کو تفصیلی دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.