Live Updates

چودھری نثار علی خان بہت سیانے ہیں اور عمران خان سے کام لینے والے ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 اپریل 2018 16:49

چودھری نثار علی خان بہت سیانے ہیں اور عمران خان سے کام لینے والے ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 اپریل 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی رؤوف کلاسرا نے کہا کہ چودھری نثار علی خان اس طرح کی سیاست نہیں کھیلتے جیسی عمران خان اور ان کے لوگ کھیلتے ہیں، چودھری نثار علی خان کبھی بھی ان کے گھر نہیں جائیں گے، اگر وہ یہ کام کر سکتے تو وہ مریم نواز کے ساتھ ہی ایڈجسٹمنٹ کر لیتے جیسے پیپلز پارٹی میں کئی لوگوں نے بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کی ہے، چودھری نثار علی خان ایک سمجھدار گیم کھیلیں گے اور عمران خان سے کہیں گے کہ میں بڑی جنگ لڑ رہا ہوں، میں نے مسلم لیگ ن میں بغاوت کر لی ہے، وہ پی ٹی آئی سے ایک فیور لیں گے اور وہ فیور یہ ہو گی کہ وہ عمران خان سے کہیں گے کہ چونکہ میں الیکشن لڑ رہا ہوں تو آپ میرے مقابلے میں چودھری غلام سرور کو کھڑا نہ کریں۔

(جاری ہے)

عمران خان کو لگتا ہے کہ وہ چودھری نثار علی خان کو مسلم لیگ ن اور شریف خاندان کے خلاف استعمال کریں گے لیکن اصل میں وہ اپنے سیاسی چھری چاقو پکڑ کر بیٹھیں ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ اگر ایسا ہوا تو عمران خان اپنے ووٹرز کو کیا جواب دیں گے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ کیا چودہری غلام سرور ان کی بات مانیں گے یا نہیں؟انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات