نیب کا وفاقی وزیراکرم درانی کیخلاف کرپشن الزامات کی انکوائری کا حکم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 20 اپریل 2018 16:20

نیب کا وفاقی وزیراکرم درانی کیخلاف کرپشن الزامات کی انکوائری کا حکم
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اپریل 2018ء) : چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے وفاقی وزیرہاؤسنگ اکرم درانی کیخلاف کرپشن الزامات کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے، اکرم درانی پرمساجد کیلئے اراضی من پسند افراد کوالاٹ کرنے کا الزام ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ جس میں کرپشن کیخلاف جاری کیسز کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پرنیب نے پرویز مشرف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں پرانکوائری کا حکم دے دیا۔نیب نے مونس الٰہی اور علیم خان کیخلاف آف شور کمپنیوں کے الزام میں انکوائری کی جانچ پڑتال کرنے اور وفاقی وزیرہاؤسنگ اکرم درانی کیخلاف بھی کرپشن الزامات کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔اکرم درانی پرمساجد کیلئے اراضی من پسند افراد کوالاٹ کرنے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

صدر بینک آف پنجاب نعیم الدین اور یوسف عبداللہ اور کیوبا میں پاکستانی سفیر کامران شفیع ودیگر کیخلاف انکوائری کاحکم دے دیا۔کامران شفیع کیخلاف نیب سے عدم تعاون پرمزید انکوائری کی جائے گی۔چیف میکنیکل انجینئر ریلوے انکوائری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔نیب ایگزیکٹو بورڈ نے مونس الٰہی اور علیم خان کیخلاف آف شور کمپنیوں کے الزام میں انکوائری کی منظوری دے دی ہے۔سابق چیئرمین سی ڈی اے عنایت الٰہی ،ممبر فنانس سعید الرحمان و دیگر،اسی طرح طارق جاوید اور عمر شہریار بھی نیب کی زد میں آگئے ہیں۔