فیصل رضا عابدی کا توہین عدالت کا کیس خود لڑنے کا اصولی فیصلہ
معافی نہیں مانگوں گا،خود کیس لڑوں گا،پاکستان کی تاریخ کامضبوط کیس لڑکردکھاؤں گا،توہین عدالت کا نوٹس ذاتی عناد ہے،چیف جسٹس سےسوموٹو کا تقاضا توہین عدالت کیسے ہوگئی؟ نجی ٹی وی سےگفتگو
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 20 اپریل 2018 16:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ میں آئینی اور قانونی آدمی ہوں ۔آئینی ماہر ہوں۔میرے پاس ایل ایل بی کی ڈگری نہیں لیکن قانون میں بھی جانتا ہوں۔
میں کسی وکیل سے کم نہیں ہوں۔انہوں نے کہاکہ مجھے نوٹس بھیجیں۔پہلا سمن کرتے تومیں نہیں پہنچوں گا،آپ دوسرا سمن کریں گے۔اس پربھی نہیں پہنچوں گا تواخبار میں تشہیر کریں گے اس پربھی نہیں پہنچو ں گا توگھر پرچسپاں کریں گے۔اس پربھی نہیں جاتا توپولیس کوحکم دیں گے۔فیصل رضا عابدی نے کہا کہ یہ توذاتی عناد نظرآرہی ہے۔اس میں انصاف نظر نہیں آرہا۔انہوں نے کہاکہ ایک چیف جسٹس اپنے قواعدوضوابط کی کیسے خلاف ورزی کرسکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ میں نے چیف جسٹس سے سوموٹو کا تقاضا کرکے ان کوتنقید کا نشانہ بنایا تویہ عدلیہ پرکیسے چلا گیا؟ یہ توان کے اور میرے درمیان معاملہ ہے۔انہوں نے ایک سوال پرکہا کہ عدالت میں دوران سماعت مداخلت کی جائے تووہ توہین عدالت کہلاتی ہے۔ چیف جسٹس عدالت کے ایک رکن ہیں جیسے میں پارلیمنٹ کا ایک رکن تھا۔ میں سینیٹر ہوں اور پاکستان میں ٹیکس ادا کرتا ہوں ،پاکستانی شہری ہوں۔انہوں نے کہا کہ عدالت سے معافی نہیں مانگوں گا۔ میں نے کیس لڑنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ میں خود یہ کیس لڑوں گااور پاکستان کی تاریخ کا سب سے مضبوط آئینی کیس لڑ کے دکھاؤں گا۔فیصل رضا عابدی کا اصول ہے کہ ریاست کے قانون سے ایک انچ آگے جانا ہے اور نہ ہی ریاست نے جومجھے اختیار دیا ہے اس سے ایک انچ پیچھے ہٹنا ہے۔۔ویڈیو بھی دیکھیںمزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.