شریف خاندان سے اضافی سیکورٹی واپس‘جاتی عمرہ سے بھی پولیس اہلکار ہٹادیئے گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 20 اپریل 2018 16:09

شریف خاندان سے اضافی سیکورٹی واپس‘جاتی عمرہ سے بھی پولیس اہلکار ہٹادیئے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 اپریل۔2018ء) سپریم کورٹ کے حکم کے بعد شریف خاندان سے اضافی سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد شریف خاندان سے اضافی سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے، سابق وزیراعظم کے مرحوم بھائی عباس شریف کے خاندان اور داماد کیپٹن (ر) صفدر سے بھی اضافی سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے جب کہ ایلیٹ فورس کے 52 اور پنجاب کانسٹیبلری کے 50 اہلکاروں کو جاتی عمرہ سے ہٹادیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے تمام صوبوں کے آئی جیز کو غیر متعلقہ افراد سے سیکیورٹی واپس لینے کا حکم دیا تھا۔