سعودی عرب میں 28 ہزار دل کے مریضوں کا علاج کیا گیا

جمعہ 20 اپریل 2018 16:51

مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں 6 برسوں کے دوران 28 ہزار مریضوں کے دل کا آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی ادار ہ امراض قلب کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 6 برس میں 28 ہزارامراض قلب میں مبتلا افراد کا آپریشن کیا گیا جن میں معتمرین بھی شامل تھے۔مدینہ منورہ میں ادارہ امراض قلب کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ 6 برس کے دوران ایک لاکھ 14 ہزار افراد نے ادارے سے رجوع کیا جن میں سی1846 حجاج او زائرین تھے ۔1151 افراد کے دل کے آپریشن کئے گئے جبکہ 612 بچوں کو یہ سہولت فراہم کی گئی ۔ 28179 بڑے اور جبکہ 738 بچوں کی انجیوپلاسٹی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :