ترکی کا نیٹو میں کردار کلیدی ہے، اسٹولٹن برگ

ترکی اور یونان ہمارے اہم اتحادی ہیں ،دونوں ہمسایہ ممالک کو اپنے مسائل باہمی مشاورت سے حل کرنے چاہیئے جس میں نیٹو کی مداخلت میرے خیال سے غیر ضروری ہے ،سیکرٹری جنرل نیٹو

جمعہ 20 اپریل 2018 16:51

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) نیٹو کے سیکریٹری جنرل یانز اسٹولٹن برگ نے اعتراف کیا کہ رکن ممالک میں ترکی واحد ملک ہے جو کہ دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر رہاہے مگر اس کا کردار ہماری تنظیم کیلیے کلیدی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق اسٹولٹن برگ نے یہ بات ولندیزی پارلیمان کے امور خارجہ کمیشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی اور بتایا کہ نیٹو کو ترکی کا موقف سمجھنے کی ضرورت ہے ۔

بعد ازاں ولندیزی وزیراعظم مارک روٹ کے ہمراہ اخباری کانفرنس کا انعقاد کرتیہوئے سیکریٹری جنرل نے ایک یونانی صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ترکی اور یونان ہمارے اہم اتحادی ہیں ،دونوں ہمسایہ ممالک کو اپنے مسائل باہمی مشاورت سے حل کرنے چاہیئے جس میں نیٹو کی مداخلت میرے خیال سے غیر ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :