امریکی نیشنل گارڈز کی امور عامہ کی ذمے دار خاتون کے ایک تصرف نے تنازع کھڑا کر دیا

جمعہ 20 اپریل 2018 16:51

ٹینیسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) امریکی ریاست ٹینیسی میں نیشنل گارڈز کی امور عامہ کی ذمے دار خاتون روبن بران کے ایک تصرف نے تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق روبن نے گزشہ ہفتے رضاکارانہ عسکری خدمت کی تجدید کا حلف اٹھانے کے دوران ایک ڈائناسور کی ڈمی کا استعمال کیا۔

(جاری ہے)

اس حرکت نے امریکی عسکری اہل کاروں اور شہریوں میں غصے کی لہر دوڑا دی۔امریکی اخبار "واشنگٹن پوسٹ" نے اس واقعے کا قصہ شائع کیا۔ روبن کے چیف نے ڈمی کو دیکھ کر اپنی ہنسی کو قابو میں رکھا اور اس ناقابلِ فہم حرکت پر کسی قسم کا اعتراض ظہار نہیں کیا۔سوشل میڈیا پر اس انوکھے واقعے کی وڈیو گردش میں آئی اور فیس بک پر اسے تقریبا 24 لاکھ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔