چینی زبان پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول ہے،

دو نو ں اطراف کی عوام ایک دوسرے کی ز با ن سیکھتے ہو ئے مز ید قر یب ہو رہے ہیں، چین میں 8جا معات اردو ز با ن سکھا رہی ہیں پا کستان میں چین کے سفیر یا ئو جنگ کا اقوام متحدہ کے دن کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے خطاب پاکستان اور چین کی ثقافت اور تاریخ کے درمیان گہرے روابط ہیں،چینی زبان تاریخ، ثقافت اور سماجی معاشرت کی آئینہ دار ہے ،عالمی توازن مغرب سے ایشیا خصوصا چین کی جانب منتقل ہو رہا ہے‘ سینیٹر مشا ہد حسین سید

جمعہ 20 اپریل 2018 16:49

چینی زبان پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول ہے،
اسلام آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) پا کستان میں متعین چین کے سفیر یا ئو جنگ نے کہا ہے کہ چینی زبان پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول ہے، دو نو ں اطراف کی عوام ایک دوسرے کی ز با ن سیکھتے ہو ئے مز ید قر یب ہو رہے ہیں، چین میں 8جا معات اردو ز با ن سکھا رہی ہیں، سینیٹر مشا ہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان اور چین کی ثقافت اور تاریخ کے درمیان گہرے روابط ہیں،چینی زبان تاریخ، ثقافت اور سماجی معاشرت کی آئینہ دار ہے ،عالمی توازن مغرب سے ایشیا خصوصا چین کی جانب منتقل ہو رہا ہے ۔

ان خیا لات کاا ظہار انہو ں نے چینی سفیر کے ہمراہ جمعہ کو چینی زبان کے اقوام متحدہ کے دن کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ چینی سفیر نے کہا کہ چینی زبان پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول ہے، دو نو ں اطراف کی عوام ایک دوسرے کی ز با ن سیکھتے ہو ئے مز ید قر یب ہو رہے ہیں، چین میں 8جا معات اردو ز با ن سکھا رہی ہیں،چینی سفیر نے کہا کہ 20سال قبل انہو ں نے بطور جو نیئر سفا رتکار پا کستان میں فرا ئض سر انجام دیئے ، پا کستان میں چینی ز بان اور ثقا فت کے فر و غ کیلئے نوے کی دہا ئی کے اختتام پر بات چیت شروع ہو ئی، اس وقت یہ کام مشکل نظر آ رہا تھا تا ہم آ ج مشتر کہ کا وش کے ثمرات سا منے آ رہے ہیں، نہصرف پا کستا نی عوام چینی ز با ن سیکھ رہے ہیں بلکہ چینی عوام بھی پا کستانی ز بان سیکھ رہی ہے، قو مو ں کے ما بین با ہمی تعاون و شرا کت داری صرف معا شی تعلقات سے ہی کا میا ب نہیں ہو تی بلکہ اس کیلئے ایک دوسرے کی ز بان اور ثقا فت کی سمجھ بو جھ حاصل کر نا بھی ضروری ہو تا ہے، چینی حکو مت نے چین پا کستان اوتصا دی را ہداری ( سی پیک) کے تحت پا کستان میں مز ید چینی ز بان کے مرا کز قا ئم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چینی ز با ن پر عبو ر رکھنے وا لے دو نو ں مما لک کے ما بین تعلقات کو فرو غ دینے میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں، پیشہ ورانہ افراد کے درمیان تعاون زبان جاننے کی وجہ سے زیادہ موثر ہو جاتا ہے، اگر ہم ایک دوسرے کی زبان سمجھتے ہیں تو ہم تہذیبوں سے واقفیت حاصل کرتے ہیں،ر یا ستو ں کے ما بین تعاون عوا می را بطو ں پر منحصر ہو تا ہے، سی پیک پا کستان کی تقد یر بد لنے کی ابتدا ء ہے جس کے تحت نو جوا نو ں کو روز گار کے بہتر ین موا قع میسر آ رہے ہیں اور ابھی مز ید آ گے بڑ ھنا ہے، سی پیک منصو بہ دو نو ں مما لک کی سفا رتکا ری کے ما بین اہم جز و بن کر ابھرا ہے۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے سینیٹر مشا ہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان اور چین کی ثقافت اور تاریخ کے درمیان گہرے روابط ہیں،چینی زبان تاریخ، ثقافت اور سماجی معاشرت کی آئینہ دار ہے ،چینی زبان سیکھنے کی جستجو پاک، چین باہمی تعاون اورربط و محبت کے باعث ہے ،چینی زبان میں کچھ الفاظ ایسے بھی ہیں جو اردو سے ملتے جلتے ہیں،چین میں پاکستان کے 25 ہزار طالبعلم چینی زبان سیکھ رہے ہیں جبکہ 22 ہزار مختلف علوم سے روشناس ہو رہے ہیں،نجی شعبہ چینی زبان کے فرو غ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ سی پیک تین سیز پرمشتمل ہے جس کا مطلب کوریڈور، کلچر اور کنیکٹیویٹی ہیں،60ہزار پاکستانی چینی کمپنیوں کیساتھ کام کر رہے ہیں اور اس تعداد میں مز ید اضا فہ ہو گا، ان کا کہنا تھا کہ عالمی توازن مغرب سے ایشیا خصوصا چین کی جانب منتقل ہو رہا ہی, علا مہ اقبا ل نے اپنی شا عری میں بھی چین کی تر قی و خا شحا لی کا پیغام دیا تھا ، اکیسو یں صدی ایشیا با لخصو ص چین کے ابھر نے کا پیغام لیکر آ ئی ہے،چین کو مغر بی یا بھا رتی میڈ یا اور عینک کے ذ ر یعے نہیں بلکہ چینی تہذ یب سے دیکھنے کی ضرورت ہے، بھا رتی و مغر بی میڈ یا میں روزا نہ کی بنیاد پر چین اور سی پیک مخا لف آ رٹیکلز چھا پے جا رہے ہیں جن کا حقیقت سے کو ئی تعلق نہیں ہے،تقر یب میں پا کستان میں چینی زبان کے فرو غ میں اہم کردار ادا کر نے والے افراد کو ایوارڈز سے نوازا گیا جبکہ مشا ہد حسین سید نے کہا کہ آ ج چینی سفیر یا ئو جنگ کی سا لگر ہ ہے لہذا ہم سب انہیں مبا رکباد پیش کر تے ہیں، تقر یب کے اختتام پر چینی سفیر کی سا لگر ہ کا کیک بھی کا ٹا گیا۔