حکمران احتساب میں نہیں اللہ کی پکڑ میں آئے ،
نوازشریف پہلے سیاستدان نہیں جو جیل جائیں گے‘عام آدمی کے پاس گیس ‘ ہے نہ بجلی اور پانی ‘ جنوبی پنجاب کے لوگ جانتے ہیں ملتان میں میٹرو کتنی کامیاب ہوئی‘ملک میں پینے کا پانی نہیں ، لوگ ہیپاٹائٹس سے مر رہے ہیں‘پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں ‘عمران خان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا رحیم یار خان میں پریس کانفرنس سے خطاب
جمعہ 20 اپریل 2018 16:49
(جاری ہے)
سربراہ عوامی مسلم کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف ووٹ کو عزت دو کی بات کررہے ہیں،ووٹ دیتے وقت ہم آنکھوں پر پٹیاں باندھ لیتے ہیں،چھوٹی عمر میں ہی نوازشریف کے بچے ارب پتی بن گئے ، ہم پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اورعمران خان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے جبکہ سازش کے تحت اداروں کے خلاف باتیں کی جارہی ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ جب تک کرپٹ لوگ نہیں نکلیں گے تب تک غیر آئینی اقدام اور طالع آزماؤں کا خطرہ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کیا کوئی آدمی سوچ سکتاہے کہ جج کے گھر پر ایک دن میں دو مرتبہ فائرنگ ہو، ایسے ملک میں غریب کیسے محفوظ ہوسکتے ہیں، گوجرانوالہ کے ڈی سی کو پنکھے سے لٹکا دیا، پھر کہتے ہیں بہت زبردست گورننس ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھاکہ حکمران احتساب میں نہیں ، ختم نبوت کیخلاف چور دروازے سے کرنے پر اللہ کی پکڑ میں آئے ہیں، سوائے میرے سارے مولویوں نے ختم نبوت کے خلاف ووٹ دیا اور مولانا فضل الرحمان نے پہلی مرتبہ اس معاملے پر میرا شکریہ ادا کیا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں پینے کا پانی نہیں ، لوگ ہیپاٹائٹس سے مررہے ہیں، لوگ آج جنوبی پنجاب کی بات کرتے ہیں، میں زمانہ طالب علمی سے کرتے ہیں، پنجاب کو تقسیم کرکے اس کی بدمعاشی کو ختم کیا جائے، سارے ممبران قومی اسمبلی میں بھیڑ بکریاں ہیں، دنیا کی تاریخ میں کسی آدمی کا سپیکر اتنی مرتبہ بند نہیں ہوا جتنا میرا ہوا۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمدشہبازشریف کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کےانتقال پر اظہار تعزیت
-
گورنرسندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
بیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز بھیجے
-
اسرائیلی حکومت غیر قانونی اقدامات کررہی ہے، منیر اکرم
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی گوادر کے علاقے میں معصوم مزدورں کے قتل پر اظہار افسو س
-
احسن اقبال کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن چین کے چیئرمین سے ملاقات، سی پیک سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے طے پاگئے،جام کمال
-
وزیر اعظم شہبازشریف کی ملکی برآمدات کو مزید مسابقتی بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت
-
9 مئی ریلی کیس،بیرسٹرگوہر،عمرایوب کی عبوری ضمانت منظور
-
تجارت اور کاروبار میں آسانی کے حوالے سے پالیساں بناتے ہوئے نجی شعبے سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت
-
نیب ترامیم فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کیلئے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل
-
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو طالب علموں کو پیر تک الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.