Live Updates

چیف جسٹس کی آئی جی اور وزیراعلیٰ کے پی کی تعریف کو سراہتا ہوں‘

میرٹ پر اہل افسر تعینات کئے جائیں تو موثر کام ہوتے ہیں‘ کے پی میں پولیس اور انتظامیہ موثر انداز سے اپنا کام کررہی ہے ‘ہم مزید بہتری لانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان

جمعہ 20 اپریل 2018 16:49

چیف جسٹس کی آئی جی اور وزیراعلیٰ کے پی کی تعریف کو سراہتا ہوں‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کی آئی جی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تعریف کو سراہتا ہوں‘ میرٹ پر اہل افسر تعینات کئے جائیں تو موثر کام ہوتے ہیں‘ کے پی میں پولیس اور انتظامیہ موثر انداز سے اپنا کام کررہی ہے ہم مزید بہتری لانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ چیف جسٹس کی آئی جی خیبرپختونخوا اور وزیراعلیٰ کی تعریف کو سراہتا ہوں۔ میرٹ پر اہل افسر تعینات کئے جائیں تو موثر کام ہوتے ہیں کے پی میں پولیس اور انتظامیہ موثر انداز سے اپنا کام کررہی ہے۔ کے پی کے برعکس پنجاب اور سندھ میں اقربا پروری ہے۔ بھرتی‘ تعیناتی ‘ وفاداریاں اور ہاں میں ہاں ملانے والوں کی ہوتی ہیں۔ سہولتیں بہتر بنانے کے لئے مزید فنڈز اور توجہ دینی چہائے۔ ہم مزید بہتری کے لئے اقدامات کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ نئے ادارے بنانا پرانے اداروں کو ٹھیک کرنے سے زیادہ آسان ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات