ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب ولایمر پیوٹن کو دورہ امریکہ کی دعوت دیدی

ٹرمپ نے پوٹن کو ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ وہ وائٹ ہائوس میں پوٹن کا استقبال کر کے خوش ہوں گے،روسی وزارت خارجہ

جمعہ 20 اپریل 2018 16:42

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب ولایمر پیوٹن کو دورہ امریکہ کی دعوت دیدی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کو امریکا کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔

(جاری ہے)

روسی وزرات خارجہ کے مطابق ٹرمپ نے پوٹن کو ایک ٹیلی فون گفتگو میں کہا کہ وہ وائٹ ہائوس میں پوٹن کا استقبال کر کے خوش ہوں گے۔ روسی نیوز ایجنسی آر ائی اے نے روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف کے حوالے سے کہا ہے کہ ٹرمپ نے جوابی طور پر ماسکو کا درہ کرنے پر بھی رضا مندی ظاہر کی۔