بدقسمتی سے فلم انڈسٹری میں آج بھی کئی گروپ ہیں اور ہر کوئی اپنے مفادات کو دیکھ رہا ہے ‘مسکان بیگ

جمعہ 20 اپریل 2018 16:34

بدقسمتی سے فلم انڈسٹری میں آج بھی کئی گروپ ہیں اور ہر کوئی اپنے مفادات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) اداکارہ و ماڈل مسکان بیگ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری سے منسلک لوگ محنت اور ایمانداری کے ساتھ کام کریں تو فلم انڈسٹری صرف مضبوط نہیں ہو گی بلکہ دوڑے گی بدقسمتی سے فلم انڈسٹری میں آج بھی کئی گروپ ہیں اور ہر کوئی اپنے مفادات کو دیکھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرو یو میں مسکان بیگ نے کہا کہ گروپ بندی فلم انڈسٹری میں ہو یا کہیں اور اس سے ہمیشہ نقصان ہوتاہے اگر ہم متحد ہو جائیں تو انڈسٹری نہ صرف مضبوط ہو گی بلکہ دوڑے گی۔انہوں نے کہا کہ اپنے کام میں مخلص ہونا پہلی ترجیح ہے۔ محنت اور لگن کے ساتھ کام کرکے اپنا اور اپنے وطن کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :