Live Updates

لندن ایک بار پھر شریف خاندان کا مسکن بن گیا‘

نواز اور مریم کے بعد شہباز اور حمزہ بھی برطانیہ جائیں گے

جمعہ 20 اپریل 2018 16:23

لندن ایک بار پھر شریف خاندان کا مسکن بن گیا‘
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) برطانیہ کا شہر لندن ایک بار پھر شریف خاندان کا مسکن بن گیا۔شہبازشریف اور حمزہ شہبازبھی چند روز کے د وران لندن جائیں گے۔جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور ان کی بیٹی برطانیہ میں موجود ہیں جبکہ آئندہ چند روز کے دوران شہبازشریف اور حمزہ شہبازبھی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن جائیں گے۔

(جاری ہے)

بیگم کلثوم نواز جو کہ لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں کی عیادت کیلئے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق و زیر اعظم نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز ‘ داماد کیپٹن (ر) صفدر اور نواسی کے ہمراہ جمعرات کو لندن چلے گئے تھے تاہم اب اطلاعات ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز بھی آئندہ چند روز میں لندن جائیں گے جہاں وہ اپنی بھابھی کی عیادت کریں گے۔ اس سے قبل مریم نواز نے اپنی ٹویٹ میں والدہ کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی تھی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات