وزیراعظم سے رائل ڈچ شیل کمپنی کے وفد کی ملاقات ،

پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پرتبادلہ خیال

جمعہ 20 اپریل 2018 16:23

وزیراعظم سے رائل ڈچ شیل کمپنی کے وفد کی ملاقات ،
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے لندن میں رائل ڈچ شیل کمپنی کے ایک وفد نے چیف ایگزیکٹوافسر بین وان کی قیادت میں ملاقات کی اور پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پرتبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

رائل ڈچ شیل کے چیف ایگزیکٹو افسرنے پاکستان کے ایل این جی اورمتبادل توانائی کے شعبوں سمیت مزید روایتی ایندھن کی مارکیٹنگ میں سرمایہ کاری سے متعلق وزیراعظم کو بتایا۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے ملک کے پٹرولیم کے شعبے میں شیل کے کردار کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :