میری ٹائم کے شعبے میں مسلسل تربیت اہمیت کی حامل ہے۔ گورنر سندھ
جمعہ 20 اپریل 2018 16:23
(جاری ہے)
ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور عالمی امن کے قیام میں پاکستان کے کردار، سی پیک منصوبہ ، پاکستان میں بجلی بحران کے خاتمہ اور مضبوط مستحکم معیشت میں موجودہ حکومت کے اقدامات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ 2013ء کے مقابلہ میں آج کا پاکستان زیادہ محفوظ اور معاشی طور پر مستحکم ہے، امن و امان، غیر ملکی سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ سیاسی، سماجی، معاشی، اقتصادی اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کے لئے رینجرز، پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے مثل قربانیاں دی ہیں یہی وجہ ہے کہ سیاسی و عسکری قیادت پر عزم ہے کہ ان کی قربانیوں کو کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی و اقتصادی شعبہ کے فعال کردار اور تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ منصوبہ میں گوادر اور کراچی کو عالمی تجارت میں مرکزی اہمیت حاصل ہوگی، کراچی اپنی استعداد کے لحاظ سے سرمایہ کاری کے لئے پرکشش حیثیت کا حامل شہر ہے ، سی پیک منصوبہ پاکستانی معیشت میں گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک میں 62 ارب ڈالرز کے منصوبے کئے جائیں گے جبکہ جاری منصوبوں میں اب تک بڑی تعداد میں مقامی افراد کو ملازمتوں کے مواقع بھی میسر آچکے ہیں۔ منصوبہ پاکستان چین تعلقات کا عظیم الشان مظہر ہے، اس منصوبے سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج ابھر رہا ہے ۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد تیز ترین معاشی ترقی یقینی ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سری لنکا پاکستان کا نہایت قریبی دوست ہے، دونوں ممالک کے درمیان گرمجوشی پر مبنی تعلقات ہیں جن کی بنیاد باہمی احترام پر ہے۔ سری لنکا اور پاکستان کے عوام ایک دوسرے کے نہایت قریب ہیں۔ اس موقع پر موجود موریشس کے شرکاء نے پاکستان کی مہمان نوازی کی تعریف کرتے ہوئے حکومت اور پاکستان میری ٹائم اکیڈمی کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی بدولت ان کی معلوماتی سیمینار میں شرکت یقینی بنی ۔ کینیا سے تعلق رکھنے والے شرکاء نے گورنر سندھ سے پاکستانی جامعات کے ساتھ باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کی درخواست کی۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.