انتخابات سے قبل تمام صوبوں کے انتظامی افسران تبدیل کرنے کا فیصلہ
تازہ ترین : 1

انتخابات سے قبل تمام صوبوں کے انتظامی افسران تبدیل کرنے کا فیصلہ

انتخابات سے قبل تمام صوبوں کے انتظامی افسران تبدیل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 اپریل۔2018ء) الیکشن کمیشن نے انتخابات سے قبل تمام صوبوں کے انتظامی افسران تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اس ضمن میں تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز سے تفصیلات طلب کرلی ہیں جس میں ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ اور پولیس سروس گروپ کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق انتخابات سے پہلے ڈی سی اوز اور پولیس افسران کو تبدیل کیا جائے گا جس کے لیے سیاسی وابستگی اور غلط ریکارڈ رکھنے والے افسران سے متعلق بھی فہرست طلب کی گئی ہے۔انتخابات میں سیاسی وابستگی اور ریکارڈ مدنظر رکھ کر افسران تعینات کیے جائیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 20/04/2018 - 15:47:40

اس خبر پر آپ کی رائے‎