امریکی صدر کی روسی ہم منصب کو وائٹ ہاؤس دورے کی دعوت

ٹرمپ نے جوابی دورے کی بھی یقین دہانی کرائی ،امریکہ محکمہ خارجہ

جمعہ 20 اپریل 2018 16:18

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کو امریکا کا دورہ کرنے کی دعوت دیدی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولا دیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہو ا ہے،جس میں امریکی صدر نے کہا کہ میں وائٹ ہاؤس میں آپ کا استقبال کر کے خوش ہوںگا،ٹرمپ نے جوابی طور پر ماسکو کا دورہ کرنے پر بھی رضا مندی ظاہر کی۔