نیٹو اتحادی اور روس کے فوجی سربراہان کی ملاقات ،

شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا

جمعہ 20 اپریل 2018 16:05

باکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) روسی فوج کے جنرل سٹاف والیری گیرا سیموف اور نیٹو اتحاد کے سپریم کمانڈر کریٹس سکاپاروٹی نے ملاقات کرکے شام کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ باکو میں ہونے والی ملاقات کے دوران روسی فوجی جنرل اور نیٹو اتحادی کے سپریم کمانڈر نے شام کے علاوہ یورپ میں نیٹو اور روسی فوجی اقدامات پر بھی غور کیا ۔ ۔

متعلقہ عنوان :