جنوبی افریقا کے صدر دولت مشترکہ کانفرنس چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 20 اپریل 2018 15:19

لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 اپریل۔2018ء) جنوبی افریقا کے صدر راما فوسا دولت مشترکہ کانفرنس چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہوگئے۔جنوبی افریقا کے شمال مغربی صوبے میں کرپشن کے خلاف ہنگامے لوٹ مار گاڑیاں اور گھر جلا دیئے گئے اور سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ شمالی مغربی صوبے میں اس وقت بہت نازک صورتحال ہے اور وہاں جھڑپیں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

دکانوں کو لوٹ لیا گیا ،جبکہ سڑکوں پر رکاوٹیں حائل کر کے گاڑیوں کو جلایا گیا۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ انہیں بنیادی روزگار اور رہائش کے بنیادی حقوق دیئے جائیں اور کرپشن کو جڑ سے ختم کیا جائے۔واضح رہے برطانیہ کے دورے کے دوران صدر ’راما فوسا‘نے جنوبی افریقہ میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی۔صدر راما فوسا کی جمعہ کوصوبائی دارالحکومت ہیکنگ میں ANC کے راہنماﺅں سے ملاقات متوقع ہے۔