بھارت میں ہر روز 20سے زائد طلبا خودکشی کرلیتے ہیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 20 اپریل 2018 15:19

نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 اپریل۔2018ء) بھارت میں ہر روز 20سے زائد طلبا خودکشی کرلیتے ہیں، اس طرح ہر ایک گھنٹے میں ایک طالب علم اپنی زندگی کا خاتمہ کر رہا ہے۔بھارتی نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ہر روز 20سے زائد طلبا خودکشی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق بھارتی طلبا میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کے کئی اسباب ہیں جن میں پڑھائی کا دباو، اچھے نمبروں سے پاس ہونا اور غیر یقینی کیریئر سب سے اہم ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بعض طلباءریگنگ کی وجہ سے پریشان ہوکر خودکشی کا انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہو جاتے ہیں، جبکہ طالبات چھیڑخانی سے تنگ آ کر خود اپنی جان لے لیتی ہیں۔ترقی کے تمام تر دعوﺅں کے باوجود مایوسی، غیر یقینی مستقبل اور دیگر وجوہات کے باعث ہر ایک گھنٹے میں ایک طالب علم اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے پر مجبور ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :