طیبہ تشدد کیس :سابق جج اور ان کی اہلیہ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 20 اپریل 2018 15:19

طیبہ تشدد کیس :سابق جج اور ان کی اہلیہ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 اپریل۔2018ء) طیبہ تشدد کیس میں سزا پانے والے سابق جج راجا خرم علی خان اور ان کی اہلیہ ماہین ظفر نے ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔سزا پانے والے دونوں میاں بیوی نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ اپیل کے لیے خصوصی ڈویژن بینچ تشکیل دے کر سماعت کی جائے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ نے طیبہ تشدد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم علی خان اور ان کی اہلیہ کو ایک ایک سال قید اور 50،50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جسے ہائیکورٹ میں ہی چیلنج کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے ٹرائل کے بعد طیبہ تشدد کیس کا فیصلہ 27 مارچ کو محفوظ کیا جو 17 اپریل کو سنایا گیا۔فیصلے کے روز ہی سابق جج راجا خرم علی اور ان کی اہلیہ نے ضمانت کے لیے درخواست دی جسے عدالت نے منظور کرلیا تھا۔

متعلقہ عنوان :