ترکی کا نیٹو میں کردار کلیدی ہے، سٹولٹن برگ

جمعہ 20 اپریل 2018 15:53

برسلز۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) برسلزنیٹو کے سیکریٹری جینزسٹولٹن برگ نے اعتراف کیا کہ رکن ممالک میں ترکی واحد ملک ہے جو کہ دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے تاہم اٴْس کا کردار ہماری تنظیم کیلئے کلیدی ہے۔

(جاری ہے)

ترک خبرساں ادارے کے مطابق جینزسٹولٹن برگ نے یہ بات نیدرلینڈ کی پارلیمان کے امور خارجہ کمیشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی اور بتایا کہ نیٹو کو ترکی کا موقف سمجھنے کی ضرورت ہے۔

بعد ازاں نیدرلینڈ کے وزیراعظم مارک روٹ کے ہمراہ اخباری کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل نے ایک یونانی صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ترکی اور یونان ہمارے اہم اتحادی ہیں ،دونوں ہمسایہ ممالک کو اپنے مسائل باہمی مشاورت سے حل کرنے چاہیئے جس میں نیٹو کی مداخلت میرے خیال سے غیر ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :