استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی ہیں ،ْ معلوم نہیں استثنیٰ ملے گا یا نہیں ،ْنواز شریف

جمعہ 20 اپریل 2018 15:50

استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی ہیں ،ْ معلوم نہیں استثنیٰ ملے گا یا نہیں ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی ہیں ،ْ معلوم نہیں استثنیٰ ملے گا یا نہیں۔میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی صحت کے حوالے سے ڈاکٹرز کے ساتھ ملاقاتیں ہو رہی ہیں، وہ کافی کمزور بھی ہوگئی ہیں، ان کی صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ خواہش ہے کہ اہلیہ کے پاس وقت گزاروں، ہم نے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی ہیں لیکن معلوم نہیں استثنیٰ ملے گا یا نہیں، دیکھتے ہیں کیا نتیجہ آتا ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں ،ْکلثوم نواز کو گزشتہ روز طبیعت بگڑنے پر دوبارہ لندن کے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کو امید تھی کہ کیموتھراپی کے 6 سیشن ہونے کے بعد وہ صحتیابی کی جانب بڑھیں گی مگر صحت کی ریکوری ڈاکٹروں کی توقع کے مطابق نہیں ہورہی۔