بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے حقائق کے منافی ہیں، کانگریس

مودی کی خارجہ پالیسی کسی سوچ سمجھ کے بغیر ہے،وہ بھارتی مفاد کو نقصان پہنچا رہے ہیں ،ترجمان آنند شرما

جمعہ 20 اپریل 2018 15:47

بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے حقائق کے منافی ہیں، کانگریس
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے سرجیکل اسٹرائیک کے نام نہاد دعوے کو حقائق کے منافی قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق ترجمان کانگریس آنند شرما کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے حقیقت کے منافی ہیں۔بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی بتائیں کہ سرجیکل اسٹرائیک کا نتیجہ کیا نکلا۔ترجمان کانگریس کا یہ بھی کہناتھا کہ مودی کی خارجہ پالیسی کسی سوچ سمجھ کے بغیر ہے، مودی بھارتی مفاد کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔