کرنٹ اکائونٹ خسارہ حد سے تجاو ز کرکے قومی پیداوار کا5فیصد ہونا تشویشناک ہے ‘راجہ وسیم حسن

کرنٹ اکائونٹ خسارہ کی کمی کیلئے برآمدات میں اضافہ کیلئے مراعات و اقدامات کیے جائیں‘ نائب صدر لوہا مارکیٹ شہید گنج

جمعہ 20 اپریل 2018 15:12

کرنٹ اکائونٹ خسارہ حد سے تجاو ز کرکے قومی پیداوار کا5فیصد ہونا تشویشناک ..
․لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) تاجر رہنما وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے نائب صدرراجہ وسیم حسن نے کرنٹ اکائونٹ خسارہ حد سے تجاوز کرکے قومی پیداوار کا 5فیصد ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرنٹ اکائونٹس خسارہ کا پورے سال کا ہدف4.4فیصد تھا لیکن اس میں50فیصد اضافہ سے 12ارب2کروڑ90لاکھ ڈالر ہوگیاجس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور حکومت بیرونی قرضے حاصل کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ وسیم حسن نے کہا کہ کرنٹ اکائونٹ خسارہ برامدات میںاضافہ سے ہی کم ہوگا برآمدات میں اضافہ کیلئے صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی ،مراعات کا اعلان کیا جائے جن میں صنعتی شعبہ کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی بھی شامل ہیں کیونکہ بلند پیداواری لاگت کی بنا ء اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور بیرون ملک مہنگی پاکستانی اشیاء کی مانگ میں کمی سے برآمدات کمی کا شکار ہیں۔جس سے تجارتی خسارہ بڑھتا جارہا ہے۔اس میں کمی کیلئے مثبت اقدامات کی ضرورت ہے۔