طیبہ تشدد کیس: سابق جج راجا خرم اور اہلیہ نے عدالتی سزا کو چیلنج کردیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 20 اپریل 2018 14:43

طیبہ تشدد کیس: سابق جج راجا خرم اور اہلیہ نے عدالتی سزا کو چیلنج کردیا
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اپریل 2018ء) : طیبہ تشدد کیس کے ملزم سابق جج راجا خرم اور اہلیہ نے عدالتی فیصلے کو چیلنج کردیا ہے،سابق ایڈیشنل سیشن جج اورانکی اہلیہ کو ایک ایک سال قید اور 50،50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق اڈیشنل سیشن جج راجا خرم نے طیبہ تشدد کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی سزا کو چیلنج کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سابق ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم علی خان اور ان کی اہلیہ کو ایک ایک سال قید اور 50،50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ راجا خرم اور انکی اہلیہ نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہےکہ اپیل کیلئےخصوصی ڈویژن بینچ تشکیل دے کر سماعت کی جائے۔
واضح رہےکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نےطیبہ تشدد کیس کا ٹرائل کے بعد27 مارچ کو فیصلہ محفوظ کیا اور17 اپریل کو سنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :