سپریم کورٹ نے قرضوں کی معافی کیس کاسماعت کے لیے مقرر کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 20 اپریل 2018 14:38

سپریم کورٹ نے قرضوں کی معافی کیس کاسماعت کے لیے مقرر کردیا
 اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 اپریل۔2018ء) سپریم کورٹ نے اربوں روپے قرضہ معافی کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس ثاقب نثار نے اربوں روپے قرضہ معافی کیس کی سماعت کے لیے بنچ تشکیل دے دیا ہے، چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت 25 اپریل سے کرے گا۔سپریم کورٹ نے نیب، اٹارنی جنرل، سٹیٹ بینک، سیکرٹری خزانہ، ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز اور تمام بینکوں سمیت وزارت قانون کو بھی نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 2007 میں اربوں روپے قرضہ معافی پر ازخود نوٹس لیا تھا۔